Monday, April 5, 2021

گزشتہ رات صوابی انٹر چینج کے قریب فائرنگ میں جج کو 2 خواتین اور ایک بچے سمیت شہید کیا گیا تھا۔

 



 گزشتہ رات صوابی میں جج کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر میں عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ اور ان کے بیٹے سمیت 6 

افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ایف آئی آر میں ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔


تھانہ چھوٹا لاہور میں درج ایف آئی آر میں مقتول جج کے بیٹے عبدالماجد آفریدی نے بیان دیا ہے کہ میرے والد اور فیملی پشاور میں ماموں زاد کی شادی میں شرکت کیلئے آئے تھے، صوابی میں قیام و طعام کے بعد والد کی گاڑی کے پیچھے سے آنی والی دو گاڑیوں نے والد کی گاڑی پر فائرنگ کی، میں دوسری گاڑی میں پیچھے آ رہا تھا، والد کو قتل کرنے والوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات جج جسٹس آفتاب آفریدی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوات سے اسلام آباد جارہے تھے۔ صوابی کے انبار انٹرچینج نزد دریائے سندھ پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے سبب جسٹس آفتاب، ان کی اہلیہ بی بی زینب، بیٹی کرن اور اس کا 3 سالہ بیٹا محمد سنان شہید ہوگئے تھے۔ جب کہ ڈی پی او صوابی نے بیان دیا تھا کہ  جج پر حملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، اور مقتولین کو گاڑی میں سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیراعظم نے مہنگائی کا نوٹس لے لیا، رمضان میں خود مانیٹرنگ کروں گا، وزیراعظم کی عوام کو یقین دہانی




اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے، ہم نے اپنا دیکھا نہ پرایا،بلاتفریق احتساب کیا، عوام کیلئے مافیا کے سامنے کھڑا ہوں، کھڑا رہوں گا، ماضی کی حکومتوں کی کرپشن مہنگائی کی وجہ ہے، سٹے باز، قبضہ اور شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا،آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال خیال گیا جبکہ حکومت کی میڈیا اسٹریٹجی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہناتھا کہ عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا۔پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے،وزیراعظم نے کہا عوام کے لئیے مافیا کے سامنے کھڑا رہوں گا۔ کمیشن رپورٹ میں مافیا اور سٹے بازوں کو زی دار قرار دیا گیا ہے۔ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا ہے۔ رمضان میں پناہ گاہیں میں سیر اور افطار کا انتظام کیا جائے۔ ذخیرہ اندوزوں ہر نظر رکھی جائے۔ رمضان میں ہر چیز کی نگرانی کروں گا،۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے،محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے، کرونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے۔ تفصیلاًت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں موجودہ کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے بنی گالہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ملک میں موجودہ کرونا کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ماسک کے استعمال کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ انتظامی مشینری ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک ہوجائے، کورونا وباء کی تیسری لہر خطرناک، بہت احتیاط کی ضرورت ہے، مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے، محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے، ہم نے بہتر حکمت عملی کے ساتھ پہلی لہر کا کامیابی سے مقابلہ کیا، وقت ایک بار پھر قوم سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔اجلاس کو ملک بھر میں جاری ویکسینیشن کے عمل اور خریداری پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Sunday, April 4, 2021

PM Imran Khan Funny Reply | PM Imran Khan Live Calls | 4 April 2021

Monday, September 28, 2020

کمالیہ: ٹریلر کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

 


پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے

مقامی پولیس کے مطابق کمالیہ میں راوی پل کے قریب ٹریلر کی کار سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 2 خواتین، 1 بچہ اور 3 مرد شامل ہیں۔


ریسکیو ذرائع کی مدد سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو حادثے کا شکار کار سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔




ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کا وضاحتی بیان

 




ڈاکٹر فیصل سلطان جو کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ہیں انہوں نے بنیادی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ ان ادویات کی قیمتوں میں کیا گیا جن کی قیمتیں فکسڈ نرخوں کی وجہ سے بڑھائی نہیں جا سکی تھیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی میں لوگ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث سمگل شدہ ادویات مہنگے داموں خریدنے پر مجبور تھے جن کی دکاندار منہ مانگی قیمت وصول کرتے۔ مگر اب ان ادویات کی قیمتوں میں مناسب اضافہ کر کے ان کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا

معاون خصوصی نے کہا کہ جب ضرورتمند لوگ سمگل شدہ ادویات مہنگے داموں خریدتے ہیں وہ اس کے معیار پر بھی سمجھوتہ کر رہے ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اب ان ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بڑا سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں ان کے خام مال اور درآمد پر اٹھنے والے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا گیا ہے۔ تاکہ ضرورت مند مریض ان ادویات کو باآسانی کسی بھی جگہ سے حاصل کر سکے۔

معاون خصوصی نے مثال کے ساتھ سمجھاتے ہوئے کہا کہ یہ اسی طرح ہے جیسے کسی دوائی کی فکسڈ قیمت 1.50روپے ہو اور اپنی اس قیمت کی وجہ سے وہ مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو اور صارف 10 یا 20 گنا زیادہ پیسے دے کر اس دوا کو حاصل کرتا ہے تو یہ اس سے کہیں بہتر ہے کہ اس دوا کی قیمت 5 روپے کر دی جائے اور یہ ہر جگہ باآسانی مل سکے۔

ڈرگ کیس: دپیکا پڈوکون دوران تفتیش این سی بی کے سخت سوالوں پر روپڑیں

 

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون این سی بی کے سخت سوالات برداشت نہ کرسکیں، ڈرگ کیس میں این سی بی کے سوالات پر تین بار رو پڑیں، انڈیا ٹوڈے کے مطابق این سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ دپیکا پڈوکون سے 6 گھنٹے تفتیش کی گئی، اس دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون سخت سوالات پوچھے جانے کے دوران 3 مرتبہ روئیں۔

تفتیش کے دوران دپیکا کی جانب سے اپنی منیجر کرشمہ پراکاش سے منشیات سے متعلق واٹس ایپ چیٹ کا اعتراف بھی کیا گیا جبکہ دپیکا نے منشیات کے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی۔

دپیکا پڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017ء میں واٹس ایپ پر کی جانے والی منشیات سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا پڈوکون منیجر کرشمہ پراکاش سے اپنے لیے منشیات منگوا رہی ہیں۔

دپیکا کی چیٹ وائرل ہونے کے بعد ہی بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو سمن جاری کیے تھے۔

دوسری جانب اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور نے این سی بی کے عہدیداروں کے ساتھ اپنے سوالات اجلاس کے دوران منشیات کے استعمال سے انکار کردیا ہے۔ تینوں اداکاراؤں کے بیانات سوشانت سنگھ راجپوت کی موت اور بالی ووڈ میں منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ سے منسلک منشیات کی تحقیقات میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔

این سی بی نے ہفتے کے روز سوشانت کی موت سے منسلک منشیات کے معاملے میں پروڈیوسر کشیتج روی پرساد کو بھی گرفتار کیا تھا۔ اسے جمعہ کی صبح اسے این سی بی کی ایک ٹیم نے مضافاتی علاقے ورسووا میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اٹھایا تھا اور اس کے بلارڈ اسٹیٹ آفس میں سارا دن پوچھ گچھ کی تھی۔ ایجنسی نے اب تک ان معاملات میں کم از کم 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آج کا ڈرامہ بیہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہے، اداکار محب مرزا

 


اب جو ڈرامہ ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے وہ بیہودہ اور ایک ہی طرح کی کہانیوں پر مبنی ہے، اداکار محب مرزا

اداکار محب مرزا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ آج کا ڈرامہ بیہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ آج کل جو ڈرامے دکھائے جا رہے ہیں اس میں مردوں کے کردار کو کم کر دیا گیا ہے، کہیں اس کو بہت ہی منفی تو کہیں مثبت دکھایا جا رہا ہے۔

اداکار نے کہا کہ جس طرح سے کہانیوں میں رشتوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے میں اس طرح کے رواج کو بڑھاوا دینے کے بہت خلاف ہوں۔ یہ مناسب نہیں ہے کہ ایک مرد پہلے عورت کو تھپڑ مار کر پھر اس سے معافی مانگے، ہم بچوں کو ایسے ڈرامے دکھا کر کیا بتانا چاہ رہے ہیں کہ ہم دروازہ بند کر کے عورت پر ظلم کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آج ڈراموں میں بس یہی کچھ دکھایا جا رہا ہے اسی لیے میں ان ڈراموں کے خلاف ہوں اور اسی وجہ سے 4 سال سے کام نہیں کیا۔

محب مرزا نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات کا کھل کر اعلان نہیں کرنا چاہتا تھا کہ میں ایسے سکرپٹ کے خلاف ہوں۔ اپنے کام کے ذریعے اس رواج کا خاتمہ چاہتا ہوں۔


ایک اور لیگی ایم پی اے نے نواز شریف کے بیانیے کے خلاف بغاوت کر دی

 


جیلیل شرقپوری کے بعد ایک اور لیگی ایم پی اے فیصل خان نے نواز شریف کی تقریر سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔

خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نے فیصل خان نیازی نے نواز شریف کی تقریر کو پاکستان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔ میں نواز شریف کے اس بیانیے کی پرزور مذمت کرتاہوں اور اعلانیہ طور پر کہتا ہوں میں اس کی حمایت نہیں کرتا۔ اور مجھے یقین ہے کے میرے جیسے کئی محب وطن لیگی ارکان اسمبلی اور کارکن اس تقریر سے ناخوش ہیں۔

نواز شریف کا موجودہ بیانیہ پاکستان مخالف قوتوں کے بیانیے کا عکس ہے اور یہ پاکستان کی حفاظت کرنے والوں کے خلاف ہے۔ یہ بیانیہ پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی توہین ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے نواز شریف کے تقریر کی مذمت کرتے ہوئے اس بھارت کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔ جس مسلم لیگ ن نے جلیل شرقپوری کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔


اے پی سی تقریر کے بعد نامعلوم افراد کی سابق وزیراعظم نواز شریف کو دھمکیاں

 

صحافی مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا ہے کہ جس بلڈنگ سے نواز شریف نے اے پی سی میں خطاب کیا وہاں 2 نامعلوم افراد نے موجود اسٹاف کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا۔

لندن میں جیو نیوز کے نمائندےنے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا نواز شریف  نے جس عمارت سے تقریر کی وہاں ان کے باہر نکلنے سے پہلے 2 نامعلوم ٹیکسی ڈرائیورز نے عمارت کے باہر موجود ایک اسٹاف ممبر کو دھمکیاں دیں اور نواز شریف کے خلاف باتیں کی۔

مرتضیٰ علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک شخص نے تو یہاں تک کہا کہ ہمارے پاس اسلحہ بھی موجود ہے اور وہ نواز شریف پر حملہ کرسکتے ہیں، واقعے پر فوری طور سیکیورٹی پر معمور افراد نے موقع پر پہنچ کر ان دونوں افراد اور ان کی گاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیو بنانا شروع کیں تو وہ دونوں وہاں سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی خبریں جب ان دونوں افراد کی تصاویر کے ساتھ شیئر ہونا شروع ہوئیں تو مقامی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اور پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ لوگ کون تھے اور ان کے مقاصد کیا تھے۔

مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ اس علاقے میں پہلے بھی سیاسی پرتشدد واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کے بعد پولیس نے اس علاقے میں غیر معمولی سیکیورٹی نافذ کردی تھی۔

مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ اس سے قبل ایک اور پیش رفت میں نواز شریف کے اریسٹ وارنٹ حسن نواز کی جانب سے  ایون فیلڈ میں وصول کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس سے متعلق حسن نواز نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کسی قسم کے وارنٹس وصول نہیں کیے۔


طلال چوہدری پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو بیان دیے بنا ہسپتال سے غائب ہو گئے




مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کی ایم این اے کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پنجاب پولیس طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے لاہور کے نیشنل ہسپتال پہنچی، لیکن پولیس کے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی طلال چوہدری وہاں سے ہسپتال کا بل ادا کئے بغیر روانہ ہو گئے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کو ہسپتال کے پچھلے دروازے سے  قریبی ساتھی نے فرار کروایا، طلال چوہدری کے ہسپتال سے پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار ہونے پر بتایا جا رہا ہے کہ طلال چوہدری ہسپتال سے جلد بازی میں روانہ ہوئے اور جانے سے پہلے ہسپتال کا بل بھی ادا نہ کیا۔

ڈی ایس پی عبدالخالق کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلال چوہدری کو ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ہسپتال والوں نے ہمیں بتایا کہ طلال چوہدری کو ایک گھنٹہ قبل ہی ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی طلال چوہدری سے رابطہ کر کے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی جانب سے انہیں طلال چوہدری کے ڈسچارج ہونے کی سلپ  نہیں دکھائی گئی

Monday, July 6, 2020

بھارتی سروج خان نے اسلام کیوں قبول کیا تھا؟



کچھ روز قبل دنیا سے رخصت ہونیوالی بھارتی کوریو گرافر سروج خان نے
 اسلام کیوں قبول کیا تھا؟ سروج خان کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

چند روز قبل دل کے دورہ کے باعث انتقال کرجانیوالی بھارتی کاریوگرافر سروج خان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بتارہی ہیں کہ انہوں نے اسلام کیوں قبول کیا؟ سروج خان نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ پہلے ہندو تھی انکا نام سروج کشن چند تھا، ایک رات انہوں نے خواب میں اپنی ایک مرحومہ بیٹی کو مسجد میں دیکھا جو خواب میں سروج خان کو بھی مسجد میں داخل ہونے کا کہتی اور مسلسل اپنے پاس بُلا رہی تھیں۔ سروج خان کے مطابق یہ خواب ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا تھا اور یہی خواب اُن کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی وجہ بھی بنا۔ سروج خان نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ ہندو تھی، انکا نام سروج کشن چند سادھو سنگھ ناگپال تھا اور ہم سندھی پنجابی ہیں۔ میں 1966 اپنے سردار روشن خان سے ملی اور اُن سے محبت ہوگئی اور ان سے شادی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف محبت کی وجہ سے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا بلکہ میں اسلام واقعی اسلام سے محبت کرتی ہوں۔ اسلام قبول کرنے کے حوالے انہوں نے بتایا تھا کہ مسلمان ہونے کا ارادہ کرنے کے بعد میں خود ممبئی کی سب سے بڑی جامع مسجد گئی اور اسلام قبول کرلیا 1966 میں سروج خان کی زندگی میں سردار روشن خان آئے، جن سے ازدواجی تعلق ان کے مرتے دم تک قائم رہا۔ سردار روشن خان کی شریک سفر بننے کے لیے سروج نے اسلام قبول کیا اور فلموں میں سروج خان کے نام سے کاریوگرافی کرنے لگیں۔ سروج خان نے بتایا کہ ’مجھ سے مسجد میں پوچھا گیا کہ کوئی آپ کے ساتھ مذہب تبدیل کرنے کیلئے زبردستی تو نہیں کررہا جس پر میں نے کہا کہ نہیں کسی نے زبردستی نہیں کی یہ میرا اپنا فیصلہ ہے کیونکہ میرا دل اسلام پر آیا ہے۔‘

Monday, June 29, 2020

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، تمام دہشتگرد مارے گئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی


تفصیلات کے مطابق رینجرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام کردیا، رینجرز کے مطابق حملہ کرنے کیلئے آنے والے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ان دہشتگردوں کی کوشش تھی کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں داخل ہوکر وہاں کاروباری حضرات کو یرغمال بنایا جائے اور دہشتگردی کے ساتھ ساتھ اپنے مطالبات منوائے جائیں۔
رینجرز نے عمارت کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور کلئیرنس کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

واضح رہے کہ صبح دہشتگردوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حدود میں پہلے دستی بم سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کی
کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔