Monday, September 28, 2020

طلال چوہدری پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو بیان دیے بنا ہسپتال سے غائب ہو گئے




مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کی ایم این اے کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پنجاب پولیس طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے لاہور کے نیشنل ہسپتال پہنچی، لیکن پولیس کے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی طلال چوہدری وہاں سے ہسپتال کا بل ادا کئے بغیر روانہ ہو گئے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کو ہسپتال کے پچھلے دروازے سے  قریبی ساتھی نے فرار کروایا، طلال چوہدری کے ہسپتال سے پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار ہونے پر بتایا جا رہا ہے کہ طلال چوہدری ہسپتال سے جلد بازی میں روانہ ہوئے اور جانے سے پہلے ہسپتال کا بل بھی ادا نہ کیا۔

ڈی ایس پی عبدالخالق کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلال چوہدری کو ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ہسپتال والوں نے ہمیں بتایا کہ طلال چوہدری کو ایک گھنٹہ قبل ہی ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی طلال چوہدری سے رابطہ کر کے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی جانب سے انہیں طلال چوہدری کے ڈسچارج ہونے کی سلپ  نہیں دکھائی گئی

No comments:

Post a Comment