Monday, September 28, 2020

ڈرگ کیس: دپیکا پڈوکون دوران تفتیش این سی بی کے سخت سوالوں پر روپڑیں

 

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون این سی بی کے سخت سوالات برداشت نہ کرسکیں، ڈرگ کیس میں این سی بی کے سوالات پر تین بار رو پڑیں، انڈیا ٹوڈے کے مطابق این سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ دپیکا پڈوکون سے 6 گھنٹے تفتیش کی گئی، اس دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون سخت سوالات پوچھے جانے کے دوران 3 مرتبہ روئیں۔

تفتیش کے دوران دپیکا کی جانب سے اپنی منیجر کرشمہ پراکاش سے منشیات سے متعلق واٹس ایپ چیٹ کا اعتراف بھی کیا گیا جبکہ دپیکا نے منشیات کے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی۔

دپیکا پڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017ء میں واٹس ایپ پر کی جانے والی منشیات سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا پڈوکون منیجر کرشمہ پراکاش سے اپنے لیے منشیات منگوا رہی ہیں۔

دپیکا کی چیٹ وائرل ہونے کے بعد ہی بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو سمن جاری کیے تھے۔

دوسری جانب اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور نے این سی بی کے عہدیداروں کے ساتھ اپنے سوالات اجلاس کے دوران منشیات کے استعمال سے انکار کردیا ہے۔ تینوں اداکاراؤں کے بیانات سوشانت سنگھ راجپوت کی موت اور بالی ووڈ میں منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ سے منسلک منشیات کی تحقیقات میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔

این سی بی نے ہفتے کے روز سوشانت کی موت سے منسلک منشیات کے معاملے میں پروڈیوسر کشیتج روی پرساد کو بھی گرفتار کیا تھا۔ اسے جمعہ کی صبح اسے این سی بی کی ایک ٹیم نے مضافاتی علاقے ورسووا میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اٹھایا تھا اور اس کے بلارڈ اسٹیٹ آفس میں سارا دن پوچھ گچھ کی تھی۔ ایجنسی نے اب تک ان معاملات میں کم از کم 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment