Monday, September 28, 2020

آج کا ڈرامہ بیہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہے، اداکار محب مرزا

 


اب جو ڈرامہ ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے وہ بیہودہ اور ایک ہی طرح کی کہانیوں پر مبنی ہے، اداکار محب مرزا

اداکار محب مرزا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ آج کا ڈرامہ بیہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ آج کل جو ڈرامے دکھائے جا رہے ہیں اس میں مردوں کے کردار کو کم کر دیا گیا ہے، کہیں اس کو بہت ہی منفی تو کہیں مثبت دکھایا جا رہا ہے۔

اداکار نے کہا کہ جس طرح سے کہانیوں میں رشتوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے میں اس طرح کے رواج کو بڑھاوا دینے کے بہت خلاف ہوں۔ یہ مناسب نہیں ہے کہ ایک مرد پہلے عورت کو تھپڑ مار کر پھر اس سے معافی مانگے، ہم بچوں کو ایسے ڈرامے دکھا کر کیا بتانا چاہ رہے ہیں کہ ہم دروازہ بند کر کے عورت پر ظلم کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آج ڈراموں میں بس یہی کچھ دکھایا جا رہا ہے اسی لیے میں ان ڈراموں کے خلاف ہوں اور اسی وجہ سے 4 سال سے کام نہیں کیا۔

محب مرزا نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات کا کھل کر اعلان نہیں کرنا چاہتا تھا کہ میں ایسے سکرپٹ کے خلاف ہوں۔ اپنے کام کے ذریعے اس رواج کا خاتمہ چاہتا ہوں۔


No comments:

Post a Comment