Saturday, May 2, 2020

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت



امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت
امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق  امریکہ کی ریاست منی سوٹا کے حکام نے پہلی بار  رمضان المبارک  میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تین شہروں میں ہزاروں افراد نے اذان کی آواز فضاؤں میں گونجتی سنی۔

امریکی شہر منیاپولس کی مساجد میں رمضان  المبارک کے دوران پانچوں  وقت کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل امریکہ میں صرف اسلامک سینٹرز یا مساجد کے اندر ہی اذان کی اجازت تھی۔

Friday, May 1, 2020

اداکار رشی کپور کے مرنے پر ، مریم نواز نے خاموشی توڑدی



اداکار رشی کپور کے مرنے پر ، مریم نواز نے خاموشی توڑدی

سوشل میڈیا پر ہلچل ۔۔ "مریم نواز کو رشی کپور کی بجائے عرفان خان کیلئے تعزیتی ٹویٹ کرنا چاہئے تھا کیونکہ وہ مسلمان ہے”- ن لیگی سپورٹر بھی مریم نواز پر برس پڑے
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز میں رشی کپور کی موت پر مریم نواز نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رشی کپور ایک عہد تھا جو اختتام پذیر ہوا، 
انہوں نے کہا کہ رشی کپور ایک میگا سٹار اور ایک لیجنڈ تھے


مریم نواز کا اتنا ڈر 😱
کرونا پر ہونے والی اموات پر ٹویٹ کرتی تو یوتھیے اپنی اپنی بل سے نکل کر کاٹنے آ جاتے کہ سیاست کر رہی ہے
جناب @MaryamNSharif اس پارٹی کی نائب صدر ہے
جو اس وقت عوام اور ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں ہر سہولت دینے کی کوشش کر رہے جو حکمران پارٹی کا کام تھا https://twitter.com/lalbukhari/status/1255966965870493701 
رشی کپور کی موت پر ٹوئیٹ انتہائ غیر ضروری تھا، مریم نواز ہزاروں قومی مسائل پر ٹوئیٹ نہیں کررہی تو انھیں ہندو اداکار جو پاکستان مخالف تھا کی ہمدردی نہیں کرنی چاہیئے تھی
غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہے





مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ن لیگ کی متحرک رکن مریم چشتی نے کہا کہ اس (رشی کپور)کیلئے آپ نے ٹویٹ کر دی لیکن عرفان خان کیلئے کیوں نہیں کی؟ ان کا حق تھا ہم سب مسلمانوں پر کہ اپنے مسلمان بھائی کی مغفرت کے لئیے دعا کریں۔
اس کے لئیے آپ نے ٹویٹ کر دی
لیکن عرفان خان کے لئیے کیوں نہیں کی؟
ان کا حق تھا ہم سب مسلمانوں پر کہ اپنے مسلمان بھائی کی مغفرت کے لئیے دعا کریں۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1255881089786183681 


29 people are talking about this
ایک اور ن لیگی سپورٹر رانا عبدالحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض تھا کہ ایک مسلمان عرفان خان کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کرتے.. میری قائد محترمہ مریم نواز صاحبہ سے گزارش ہے کہ رشی کپور کی بجائے اگرعرفان خان کے لیئے بھی ایک تعزیتی ٹویٹ ہو جاتا تو زیادہ بہتر ہے

بحثیت مسلمان ہمارا فرض تھا کہ ایک مسلمان عرفان خان کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کرتے.. میری قائد محترمہ مریم نواز صاحبہ سے گزارش ہے کہ رشی کپور کی بجائے اگرعرفان خان کے لیئے بھی ایک تعزیتی ٹویٹ ہو جاتا تو زیادہ بہتر ہے @MaryamNSharif @RAShahzad1 @RashidNasrulah @AliMallik5 https://twitter.com/sweetmaryamshah/status/1255917909165182977 


ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ رشی کپور کی وفات کے ساتھ مریم نواز زندہ ہو گئی ھے۔۔۔۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے شاہزیب خانزادہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی دبنگ واپسی ٹویٹر پر مریم نے رشی کپور کی وفات کا افسوس کیا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار۔۔۔آج شاہزیب خانزادہ کا اگلا متوقع شو

مریم نواز کی دبنگ واپسی

ٹویٹر پر مریم نے رشی کپور کی وفات کا افسوس کیا, حکومت بوکھلاہٹ کا شکار.

آج شاہزیب خانزادہ کا اگلا متوقع شو