Monday, April 27, 2020

روس میں 19 گھنٹے 13 منٹ کا طویل ترین روزہ لیکن سب سے چھوٹا کہاں ہوگا؟


پوری امت مسلمہ اس وقت ماہ مقدس رمضان المبارک کی برکتیں اوررحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہے۔ ایسے میں دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ بھی مختلف ہے۔ دنیا میں سب سے طویل دورانیے کا روزہ اس بار روس میں رکھا جائے گا جہاں مسلم کمیونٹی انیس گھنٹے تیرہ منٹ تک روزے سے رہے گی اور ارجینٹینا کے شہر اوشوآلا میں سب سے کم گیارہ گھنٹے بیالیس منٹ جبکہ پاکستان میں 14گھنٹے 54منٹ تک دورانیے کا روزہ رکھا جائے گا۔ گولف نیوز کی ایک رپورٹ میں دنیا کے مختلف ممالک میں طلوع سحر سے غروب آفتاب تک کے اوقات جمع کیے گئے ہیں جس کے مطابق روس کے علاقہ  مرمنسک میں روزے کا دورانیہ دنیا کے دیگر تمام حصوں سے زیادہ ہوگا اور وہاں لوگ انیس گھنٹے اور تیرہ منٹ تک روزہ رکھیں گے جبکہ پاکستانیوں کا طویل ترین روزہ اس بار چودہ گھنٹے اور چون منٹ کا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ میں اٹھارہ گھنٹے اور چودہ منٹ، الاسکا کے علاقے فالربنکس میں اٹھارہ گھنٹے اورتین منٹ، سوئیڈن میں سترہ گھنٹےاور چھپن منٹ،  روسی دارالحکومت ماسکو میں ستر ہ گھنٹے اور سترہ منٹ، جرمنی میں سترہ گھنٹے ایک منٹ، ڈنمارک میں سولہ گھنٹے اور اڑتالیس منٹ ، ناروے میں سولہ گھنٹے اور چوبیس منٹ، سکاٹ لینڈ میں سولہ گھنٹے اور تئیس منٹ، برطانوی دارالحکومت لندن میں سولہ گھنٹےاور نو منٹ ، فرانس میں پندرہ گھنٹے اور انسٹھ منٹ، امریکی ریاست سیاٹل میں پندرہ گھنٹے اور اڑتالیس منٹ، اٹلی میں پندرہ گھنٹے اور بتیس منٹ، ٹورنٹو کینیڈا میں پندرہ گھنٹے اور تئیس منٹ،یونان میں پندرہ گھنٹے اور گیارہ منٹ، ایرانی دارالحکومت تہران میں پندرہ گھنٹے اورچار منٹ، لبنان میں پندرہ گھنٹے اور تین منٹ، امریکی ریاست نیویارک میں پندرہ گھنٹے ایک منٹ، عراق میں چودہ گھنٹے ستاون منٹ، فلسطین میں چودہ گھنٹے چھیالیس منٹ، بھارت میں چودہ گھنٹے تینتیس منٹ، دبئی میں چودہ گھنٹے اور بائیس منٹ ، عمان میں چودہ گھنٹے اٹھارہ منٹ،  سعودی عرب میں بارہ گھنٹے ستاون منٹ، جنوبی افریقہ میں بارہ گھنٹے اکیس منٹ اور ارجنٹینا میں گیارہ گھنٹے اور بیالیس منٹ دورانیے کا روزہ رکھاجائے گا۔

No comments:

Post a Comment