Friday, April 3, 2020

وزیر اعظم عمران خان کا خودسوزی واقعہ پرنوٹس


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نےخودسوزی واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے48گھنٹوں  انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیٹ نمبر دو کے سامنے فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔تاہم اب وزیر اعظم عمران خان نےخودسوزی واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے48گھنٹوں کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ترجمان کے مطابق چیف کمشنر کو فوری جوڈیشل انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ چیف کمشنر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں،جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائیگی اورضلعی مجسٹریٹ انکوائری 48 گھنٹوں کے اندر اندر کرے گی۔
یاد رہے کہ خودسوزی کرنے والے فیصل کے قریبی عزیز کا پولی کلینک ہسپتال میں علاج  جاری ہے اور شہری کو شکوہ تھا کہ اس کے علاج میں غفلت برتی جارہی ہے۔خودکشی سے قبل شہری نے وزیراعظم کےنام خط بھی لکھاتھا۔

No comments:

Post a Comment